the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی



تین روز میں شہدا کی تعداد 35 ہو گئی
فلسطینی شہرغزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی تازہ وحشیانہ بمباری میں آج بدھ کو علی الصباح مزید 11فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔ جس کے بعد تین روز سے جاری بمباری میں شہید ہونے والوں کی تعداد 35 تک جا پہنچی ہے جبکہ 200 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت خطرے میں ہے۔ وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے استعمال سے جاری بمباری کے نتیجے میں بڑی تعداد میں مکانات، سرکاری عمارتیں، اسکول، اسپتال اور مساجد منہدم ہو گئی ہیں۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج کے "شیلف اسٹیڈ فاسٹ" آپریشن کے دوران بدھ کو علی الصباح غزہ کی پٹی پر جنگی طیاروں نے متعدد مکانات پر بمباری کی۔ بمباری میں فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا تاہم بمباری میں عام شہریوں کی املاک بھی تباہ ہوئی ہیں۔ بمباری میں شہید ہونے والے تمام افراد عام شہری ہیں، جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

ادھر اسلامی تحریک مزاحمت"حماس" کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ نے پہلی مرتبہ غزہ کی پٹی  سے شمالی فلسطین کے شہر حیفا پر راکٹ حملے کیے



ہیں۔ یہ حملےR160 راکٹوں سے کیے گئے۔ القسام کے پاس جدید راکٹوں میں آر ایک سو ساٹھ سب سےجدید ترین ہے۔ اس کے علاوہ M75  طرز کے چار راکٹ یہودی کالونیوں پر فائر کیے گئے۔ راکٹ حملوں میں اسرائیلی تنصیبات کو غیرمعمولی نقصان پہنچا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ تین روز سے جاری اسرائیلی ریاستی دہشت گردی میں شہید ہونے والوں کی شناخت کی گئی ہے۔ ان میں چوبیس سالہ محمد شعبان،30 سالہ امجد شعبان،45 سالہ خضر البشیلیقی، 27 سالہ رشاد یاسین،12 سالہ محمد علی کوارع،12 سالہ عبداللہ حامد کوارع،13 سالہ حسین یوسف کوارع،20 سالہ عمار امجد جودہ،12 سالہ قاسم جبر کوارع،50 سالہ محمد ابراہیم کوارع،10 سالہ باسم سالم کوارع، 8 سالہ ایاد عبدالعال،22 سالہ محمد حبیب،16 سالہ صقر عائیش العجوری،احمد نائل مہدی30 سالہ سلیمان سلمان ابو صواوین،26 سالہ ابراہیم محمد حمد،46 سالہ مہدی محمد حمد،62 سالہ فوزیہ خلیل حمد،26 سالہ سہا حمد،60 سالہ عبدالناصر کویک،26 سالہ عبدالرحمان الصوفی، 85 سالہ نائفہ محمد فرج اللہ،60 سالہ ابو کویک،30 سالہ خالد عبدالناصر ابوکویک،دو سالہ محمد عریف عامان،14 سالہ امیر عریف، ڈیڑھ سالہ محمد شامل ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.